
لدھا : جنوبی وزیرستان میں فورسز پر حملے میں 7 اہلکار شہیداور 4زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب دہشت گردوں کےخلاف سرچ آپریشن جاری تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے، شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار عامر شکیل، نائیک اشفاق، سپاہی سلمان، سپاہی انتظار،سپاہی خرم، سپاہی شیراز اور سپاہی ساجد شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سپاہی شہزاد، سپاہی احمد رضا، سپاہی صدام اور سپاہی اسد شامل ہے، فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دشت گرد مارے گئے، شہید و زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی ہے۔


































