Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کیلئے افسران کو ذمہ داری تفویض

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کے لیے افسران کو ذمے داری سونپ دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس حوالے سے این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے جبکہ پی کے 1 سے 115 تک کے ٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے۔
پی پی 1 سے297 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے اور پی ایس 1 سے 120 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہی ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی بی 1 سے 51 تک کے ٹیم لیڈر بھی کاشف عباس ملک ہوں گے جبکہ وقاص ملک کو تصدیق کے عمل کے لیے سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارمز کی تصدیق کے انچارج سید ندیم حیدر ہوں گے۔
پولنگ سٹیشنز کی لسٹ کے مطابق ان افسران پر مشتمل ٹیمز اپ لوڈ فارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی جبکہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی بھی کریں گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی، ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں، ٹیمز اس کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارمز 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے ہیں، ٹیمز کو کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق چیک کیا جا رہا ہے کہ فارمز ویب سائٹ پر درست انداز سے اپ لوڈ ہوئے یا نہیں، 92 ہزار پولنگ اسٹیشنز کے فارمز دیکھنا مشکل کام ہوتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حلقوں کے لیے ٹیمز بنائی ہیں کہ وہ فارمز کو کنفرم کر دیں، کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے، بس چیکنگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular