Thu Oct 15, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ

روزانہ کی خبریں

ایشیا یورپ سربراہ اجلاس کمبوڈیا میں جاری، پاکستانی وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں شریک

کمبوڈیا: تیرہواں دو روزہ ایشیا یورپ سربراہ اجلاس کمبوڈیا میں جاری ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نوم پنہہ میں منعقدہ 13 ویں ایشیا یورپ ورچول اجلاس (اسیم) میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایشیا یورپ میٹنگ، ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک غیر رسمی ڈائیلاگ فورم ہے، جو دونوں خطوں کو درپیش سیاسی، اقتصادی اور سماجی مسائل کو حل کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس فورم کا بنیادی مقصد باہمی احترام اور مساوی شراکت داری کے جذبے سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی کے اہداف 2030ء کے ایجنڈے، آفات کے خطرے میں کمی اور اسیم کے مستقبل کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
سربراہی اجلاس کے پہلے دن شرکا نے موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے ایشیا اور یورپ کے درمیان روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں آسیم فورم کی منفرد اور غیررسمی نوعیت کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ممکنہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنے بیانات میں رہنماوں نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آسیم فورم سے خطاب کریں گے اور افغانستان سمیت علاقائی امن و سلامتی سے متعلقہ امور ہر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular