Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عزاداری میں رکاوٹوں کا جواب اربعین کا جلوس ہوگا ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے دنوں میں اتنے کم وقت میں اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بزرگان و منتظمین کو سلام پیش کرتا ہوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز میں ملت تشیع کے خلاف سازشیں جاری ہیں، گزشتہ سال کی ناانصافیوں اورایف آئی آرز کا جواب گزشتہ سال اربعین کا جلوس تھا ، اس سال کی ایف آئی آرز، ناانصافیوں اور عزاداری میں رکاوٹوں کا جواب اس سال کا اربعین کا جلوس ہوگا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان بھر میں بسنے والے حسینی بچے، بوڑھے، جوان، اور خواتین جذبہ حسینی سے سرشار لبیک یا حسینؑ کی صداؤں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اورتکفیریوں کی سازشوں کو دفن کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسینؑ کا دن تشیع کی عزت اور کامیابی کا دن ہوگا سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ہم نواسہ رسول امام حسینؑ سے عشق کرتے ہیں اور امام حسینؑ اور اہل بیتؑ سے عشق رسول اللہ ؑ سے عشق ہےاور یہ عشق و محبت دنیا کا کوئی یزید ہم سے نہیں چھین سکتا وحدت کی خاطر اور قوم و ملت کی عزت کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور آپ ہمیں ہمیشہ قربانی دینے والوں میں سب سے آگے پائیں گے۔ آپ شرکاء جنہوں نے بیداری کا ثبوت دیا جس کی بدولت آج یہ وحدت کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، انشاءاللہ قومی وحدت کا یہ کاروان اب آگے بڑھے گا اور کسی صورت نہیں رکے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular