Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان میں 4 ہزار نئی اسامیوں کی منظوری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار نئی اسامیوں کی منظوری دے دی۔ اس بات کا فیصلہ مشیر خزانہ شوکت ترین کے ساتھ وزیر اعلیٰ خالد خورشید، وزیر خزانہ جاوید منوا اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام کے ورچوئل اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا نے اجلاس کے بعد بتایا کہ صوبائی حکومت نے اسکروٹنی کے بعد 13 ہزار نئی اسامیوں کی سفارش کی تھی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پوسٹیں مرحلہ وار دی جائیں گی اور پہلے مرحلے 4 ہزار اسامیوں کی منظوری دی گئی۔ یہ اسامیاں تعلیم، صحت اور ایڈمنسٹریش کے محکموں کیلئے ہونگی جس کے تحت اسپیشل ٹیچرز، اسپیشل ڈاکٹرز اور نئی تحصیلوں میں اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل اجلاس کا دوسرا ایجنڈا صوبے کیلئے اضافی بجٹ کی فراہمی تھا۔ اپریل مئی میں وفاقی وزارت خزانہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس اور ہمارے مطالبے پر پہلی مرتبہ 47 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا اور ہمارے ساتھ یہ بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ دسمبر میں اگر وفاقی بجٹ میں گنجائش موجود رہتی ہے تو اس صورت میں پانچ ارب روپے مزید فراہم کیے جائیں گے۔ اس امور پر بھی اجلاس میں غور ہوا اور امید ہے کہ یہ اضافی بجٹ دسمبر میں مل جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular