Sat Oct 24, 2026

پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

روزانہ کی خبریں

انتونیو گوتریس کا سوڈان کے مزید ٹکڑے ہونے کے خدشہ کا اظہار

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کے مزید ٹکڑے ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔العربیہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ جب ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ سوڈان میں امن کی بحالی کے لیے افریقی قیادت میں ہونے والے اقدامات کی ہر ممکن حمایت کی جائے۔گوترس نے خبردار کیا کہ سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے اندرون اور بیرون ملک مہاجرین کی مزید نقل و حرکت شروع ہو جائے گی۔ادھر اقوام متحدہ کے غذائی پروگرام کے مطابق مسلح افواج کے درمیان جاری لڑائی سے مزید لاکھوں افراد بھوک کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں جہاں پہلے ہی ایک تہائی آبادی قحط کا مقابلہ کر رہی ہے۔سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جاری لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular