
صنعا: انصار اللہ نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔ انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ عمان کی ثالثی میں سعودی عرب کے ساتھ صلح کے لئے مذاکرات جاری ہیں جس میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یمن کے خلاف 8 سالہ جنگ کے دوران بدقسمتی سے اقوام متحدہ نے منفی کردار ادا کیا۔ انصار اللہ کے وفد کے دورے کا مقصد حل طلب اقتصادی مسائل اور یمن کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں مذاکرات کرنا ہے۔


































