
تیونس: افریقی ملک تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی۔ جس پر سوار خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد لاپتہ ہوگئے۔ تیونس کے ساحل پر یہ دو دنوں میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی پانچویں کشتی ہے۔ جس میں اب تک سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہےاور 67 تاحال لاپتہ ہیں۔کشتی اٹلی کی طرف جا رہی تھی۔ ساحلی محافظوں نے مبینہ طور پر گزشتہ دو دنوں میں اٹلی جانے والی 56 کشتیوں کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے۔جبکہ ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے والے 3000 سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تیونس تارکین وطن کے یورپ جانے کیلئے لانچ پیڈ بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اٹلی پہنچنے والے بارہ ہزار تارکین وطن تیونس سے روانہ ہوئے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میںیہ تعداد 1,300 تھی۔


































