
نئی دہلی : بھارت میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ سات مراحل پر مشتمل پولنگ کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی چار جون کو ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔پہلے مرحلہ کے لیے 19 اپریل کو 102 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 13 صوبوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رائے دہی ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ جن کے لئے ساڑھے دس لاکھ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ راجیو کمار نے کہا کہ ہمارا عہد ہے کہ ہم ملکی انتخابات ایسے انداز میں منعقد کریں گے کہ ہندوستان کی شہرت عالمی سطح پر روشن ہو سکے۔


































