
کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔دھماکا علی الصبح سخت حفاظتی انتظامات والے ملٹری ہوائی اڈے کے احاطے میں فوجی ایریا میں ہوا۔ دھماکے سے موقع پر چودہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہیں ریسیکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کردیا۔ جبکہ تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


































