
واشنگٹن : اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کی حمایت پر امریکی بھی پوری دنیا میں غیر محفوظ ہوگئے۔ امریکی حکام نے اپنے شہریوں کے لیے دنیا بھر میں الرٹ جاری کردیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں۔


































