
تہران : امریکی بحریہ کا طیارہ خلیج عمان میں ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ ایرانی بحریہ نے امریکی بحریہ کے طیارے کو سرحد کے اندر داخل ہونے پر خبردار کیا۔ ایرانی وارننگ کے بعد امریکی طیارہ ایرانی سرحد سے نکل کر بین الاقوامی راستے پر چلا گیا۔
امریکہ کا یہ طیارہ جاسوسی نوعیت کا تھا جو اطلاعات جمع کرنے کے مشن پر رہتا ہے۔ ایرانی بحریہ مختلف شعبوں میں وسائل و آلات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خلیج فارس اور شمالی بحر ہند میں ایک مکمل مضبوط و طاقتور آمادہ اور چوکس فورس شمار ہوتی ہے۔


































