
اسلام آباد :زہرا اکیڈمی کراچی کے چیئرمین علامہ شبیر حسن میثمی کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کامرکزی سیکریٹری جنرل، علامہ سید ناظر عباس تقوی کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور حسنین مہدی کو مرکزی نائب صدر نامزدکردیا گیا شیعہ علماءکونسل پاکستان کااجلاس سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں مرکزی کابینہ کے نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ کابینہ کے دیگر اراکین میں علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد حسین عسکری ،علامہ خورشید انور جوادی ودیگر بھی شامل ہیں۔


































