
اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی دونوں رہنماؤں کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال پر بات چیت ہوئی دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا.


































