Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایک فرقہ پیغمبر ؐ کے اجداد کو کافر ثابت کرنا مذہبی حق سمجھتا ہے، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ایک فرقہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجداد کو کافر ثابت کرنا اپنا مذہبی حق سمجھتا ہے تو دوسرے فرقوں کو بھی بعض شخصیات پر اعتراض کا حق حاصل ہے اُسے بھی برداشت کیا جائے، علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاﺅن میں خطبہ جمعہ میں کہا کہ قرآن مجید کی ایک آیتِ مجیدہ کی تفسیر میں ایک گروہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ یہ حضرت ابو طالب ؑکے بارے نازل ہوئی واقعہ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ جب وہ مریض تھے تو رسول اکرم نے انہیں اسلام لانے کا اصرار کیا جس پر آیت نازل ہوئی۔ در حقیقت سیاسی مفادات پیش نظر رکھنے والوں نے اس تفسیر پر اصرار کیا کیونکہ حضرت ابو طالب ، علی ؑ کے والد ہیں، اس ضمن میں تین احادیث بیان کی جاتی ہیں جن کے راوی حضرت عبداللہ ابن عباس ، ابو ہریرہ اور ایک اور شخص ہے جو دروغ گو مشہور تھا۔واضح رہے کہ عبداللہ ابن عباس حضرت ابو طالب کی وفات کے وقت ایک سال کے شِیر خوار بچے تھے۔وہ کیسے اس واقعہ کے گواہ بن سکتے ہیں؟ابو ہریرہ 7 ہجری کے بعد مسلمان ہوئے جبکہ حضرت ابو طالب(ع) ہجرت سے دو سال پہلے رحلت فرما چکے تھے۔تیسرا راوی ویسے ہی جھوٹا تھا۔انسان کی تخلیق اور اسے عطا کی گئی نعمات میں اللہ کی بہت سی نشانیاں ہیں، ارشاد ہوا سب سے بڑی نعمت عقل ہے جس کے سہارے انسان علم کے مدارج حاصل کرتا ہے اور ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔طاقت و اقتدار بھی حاصل کر لیتا ہے، اگر اس کا غلط استعمال کرے تو زوال کے ساتھ عذاب بھی آسکتا ہے کیونکہ اصل طاقت اللہ ہے، وہ جسے چاہے عزت و اقتدار دے ، جس سے جب چاہے واپس لے اور ذلّت سے دوچار کرے، ایک وقت میں مسلمان علم کی بنا پر حکومت کرتے رہے پھر زوال کا شکار ہوئے۔کچھ عرصہ سے امریکا واحد طاقت سمجھی جاتی تھی لیکن ہر جگہ سے پسپائی ہو رہی ہے جو اس کے زوال کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگ بھی مالی لحاظ سے عروج و زوال کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔نادار مالدار اور مالدار دیکھتے ہی دیکھتے نادار ہو جاتے ہیں۔کچھ لوگ دولت یا منصب ملنے کے بعد والدین کا عزت و احترام تک بھول جاتے ہیں۔ایسے رویوں کے نتیجہ میں ان کی گرفت یقینی ہو جاتی ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular