آج القدس بریگیڈ کے پاس سب سے زیادہ فوجی وسائل ہیں
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک)جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تمام اہم مراکز ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں ،ہمار ے پاس ایسے میزائیل ہیں جو پورے مقبوضہ فلسطین میںتمام صہیونی مراکز اور اسرائیل کی حیاتی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، آج القدس بریگیڈ کے پاس سب سے زیادہ فوجی وسائل ہیں اور وہ سب سے زیادہ تعداد میں میدان میں موجود ہے، جس کا اس نے فلسطینی قوم اور امت مسلمہ سے وعدہ کر رکھا ہے، ابو حمزہ نے کہا کہ بنیان المرصوص جنگ میں القدس بریگیڈ نے غزہ کے قریب صہیونی کالونیوں سے لے کر بڑے شہروں تک پر راکٹ فائر کئے تھے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کے تمام اہم مراکز میزائلوں کی رینج میںہیں،جہاد اسلامی
اسرائیل کے تمام اہم مراکز میزائلوں کی رینج میںہیں،جہاد اسلامی
-
Ilyas - جولائی 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































