
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا۔ ریاست۔ صدر۔ وزیرِ اعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں۔ بلوچستان آپ کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے ہر ادارے کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔ ہمیں اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیتے۔ میری اور اچکزئی کی شکلیں ان کو برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے تو اختر مینگل کے پاس آجاتے ہیں جب ضرورت ہوتی ہے تو محمود خان اچکزئی کو تحفظ آئین کا چئیرمین بنا دیا جاتا ہے۔ اس سیاست سے بہتر ہے میں پکوڑوں کی دکان کھول لوں.


































