
ادیس ابابا: افریقی یونین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں میں کسی بھی خود ساختہ اور ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہئے۔ افریقنی یونین نے اپنے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت سے اپنا ہر طرح کا رابطہ منقطع کر لیں اور اسے اقوام متحدہ کی قرارداد کا پابند بنانے کی کوشش کریں۔ یہ مطالبہ افریقی یونین کے اجلاس سے صیہونی حکومت کے نمائندے کو نکال باہر کرنے پر اسرائیلی ردعمل کے جواب میں سامنے آیا ہے۔


































