Mon Oct 26, 2026

ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی

روزانہ کی خبریں

افغانستان: این جی اوز اسکولوں پر پابندی کی اطلاعات پر تشویش

کابل: افغانستان میں غیر ملکی این جی اوز کے اسکولوں پر پابندی کی خبروں سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اقوام متحدہ کےادارے یونیسیف نےخبردار کیا ہے کہ اگر طالبان نے غیر ملکی این جی اوز کے اسکولوں پر پابندی لگائی تو پانچ لاکھ لڑکے اور تین لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہوجائیں گی۔ یونیسیف کی ترجمان برائے افغانستان سمانتھا مورٹ کا کہنا ہےکہ غیر ملکی این جی اوز کے اسکول بند کرانے کے فیصلے کی خبروں پر تشویش ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں نے سنا ہے کہ صوبائی حکام کو تعلیمی منصوبوں میں بین الاقوامی تنظیموں کی شمولیت کو روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم طالبان انتظامیہ نے فی الحال ایسے کسی حکم کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular