Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رح کی تینتیسویں 33 برسی کے موقع پر لیاقت باغ میں جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب ۔۔۔۔۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں قرآن و اہلبیت کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ قانون کے نام پر ایسی لاقانونیت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی ملکر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم منائیں گے۔ اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالمی استکباری قوتوں کیلئے شکست کا پیغام ثابت ہوگا۔ حکومت ملت تشیع کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اپنے انتظامات مکمل کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے لیاقت باغ میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں شیعہ سنی علماء، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عزاداری اپنے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہے گی۔ عزاداران مظلوم کربلا کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس و جلوس میں شریک ہوں۔ عزاداری سید الشہداء کے خلاف کسی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے۔ عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج مذہبی آزادی سے متصادم اور آئینی خلاف ورزی ہے۔ ملک کو مسلکی ریاست نہ بنایا جائے۔ پنجاب حکومت عزاداروں کے خلاف تسلسل کے ساتھ سنگین مقدمات درج کرکے تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آٹھ سال سے چودہ سال کے کم سنوں کو بھی عزاداری کی پاداش میں قید کیا گیا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ قانون کے نام پر ایسی لاقانونیت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم منائیں گے۔ اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالمی استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ثابت ہوگا۔ حکومت ملت تشیع کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنے انتظامات مکمل کرے۔ خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے مذموم عناصر متحرک ہوچکے ہیں۔ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے امریکہ گھناونا کھیل کھیل رہا ہے۔ خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستان اور پڑوسی ممالک کے حکمرانوں کو دور اندیشی اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ افغانستان میں ایک مضبوط عوامی حکومت پورے خطے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں امن کے حقیقی قیام کے لیے حکمرانوں کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ماضی میں افغانستان پالیسی سے خیانت کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ترکی و افغانستان میں القاعدہ و دیگر دہشتگردوں کو جمع کرکے منظم انداز سے مشرق وسطیٰ کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر دہشت گرد ایک بار پھر فعالیت پکڑ رہے ہیں۔ امریکہ و اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی تشکیل نو کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے مذموم عزائم کا آغاز کر دیا ہے۔ شام، عراق اور یمن سمیت دیگر ممالک میں اپنی ہزیمت کا بدلہ امریکہ ہم سے چکانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کے خلاف نصاب کو متعارف کروا کر اسلام کی توہین کی جا رہی ہے۔ مقتدر اداروں کو اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular