
پشاور: پشاور میں اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن کے دوران 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ حیات آباد میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر پولیس نے آپریشن کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ریاض خان اورکانسٹیبل جعفر شہید ہوگئے۔ پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ آئی جی پشاور معظم جاہ انصاری، سی سی پی او پشاور سمیت اعلی افسران نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔


































