
ہنگو: ملک دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ، ہنگو کی تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی نے ایکشن لیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کی تحصیل ٹل ہنگو اور مضافات میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن سے واپسی پر ٹل سے گزرتے ہوئے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔


































