
ریاض : سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید چھ افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔انسانی حقوق کے دفاع کی کمیٹی کے مطابق سعودیہ کی خصوصی فوجداری نے محمد علی الشاق، منصور سمیر الحائیک، مزروق محمد ضعیف فضل۔ اور رعد محمد ضعیف فضل الفضل کو موت کی سزا سنائی۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ اسی عدالت نے علی رضی منصور الحیقی کے نام سے ایک اور مخالف کو 27 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ادھر ایک اور فوجداری عدالت نے دو شیعہ شہریوں کو مبینہ طور پر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں سزائے موت کا حکم جاری کیا ہے۔ علی محمد الربیعی اور علی حسن الصفوانی پر دہشت گردانہ نظریے کی حمایت، متعدد دہشت گردوں کی مدد اور پناہ دینے اور انہیں خوراک فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔


































