Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کا 50 واں مرکزی کنونشن، زاہد مہدی نئے میر کارواں منتخب

لاہور : آئی ایس او کا50واں "جہد مسلسل و عزم نو” کنونشن اختتام پذیر ہوگیا جامعۃ المصطفی لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سالانہ کنونشن کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔ علامہ حسنین گردیزی نے نو منتثصدر زاہد مہدی سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء اور سابقین نے شرکت کی۔ نئے مرکزی صدر کا اعلان رکن مرکزی نظارت آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کیا۔ مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔ کنونشن کے آخری روز قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ حیدر نقوی، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی، علامہ غلام عباس رئیسی، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء علامہ عبد الخالق اسدی، سابق مرکزی صدر ملک اعجاز، سابق مرکزی صدر ثاقب اکبر نقوی اور سابق مرکزی صدر علامہ حسنین گردیزی نےخطاب کیا۔ منقبت خواں اور نوحہ خواں زوار بسمل اور علی صفدر نے ترانہ شہادت پیش کیا۔
کنونشن کے بعد استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ جو ناصر باغ سے شروع ہو کر انارکلی چوک، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ریگل چوک پہنچی، جہاں سے ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر زاہد مہدی نے کی ۔

مزید پڑھیے

Most Popular