Sat Oct 24, 2026

پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

روزانہ کی خبریں

صیہونی حملے میں 5 لبنانی شہید، حزب اللہ نے 50 سے زائد راکٹ داغ دئے

بیروت : صہیونی فورسز کے جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور قصبوں پر اسرائیلی حملے جاری رہے جب کہ آئی او ایف کے توپ خانے نے کفار شوبہ اور الحبریہ کے مضافات میں گولہ باری کی۔ خیربت سیلم قصبے میں پناہ گزین بلیدہ کا خاندان شہید ہوگیا۔ جس میں میاں بیوی اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔ جبکہ نو افراد زخمی ہوئے یہ افراد بلیدہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں سے بچ کر خیربت سیلم میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
صیہونی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے جل الدیر میں صیہونی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مشرق میں واقع "میرون” بستی پرکاتیوشا میزائلوں سے حملہ کیا۔ حزب اللہ نے اسرائیلی تنصیبات پر پچاس سے زائد راکٹ داغے۔ اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ 37 راکٹ میرون ائیربیس کے قریب گرے۔ تاہم اسرائیلی حکام نے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular