Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

5 سال سے زیادہ عرصے سے لاپتا افراد کے خاندانوں کو حکومت معاوضہ دے گی: عدالت

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ 5 سال سے زیادہ عرصے سے لاپتا افراد کے خاندانوں کو حکومت معاوضہ دے گی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کر لی۔ چف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ 5 سال سے زیادہ عرصے سے مسنگ پرسنز کے خاندانوں کو حکومت معاوضہ دے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یو این کنونشن میں بھی یہ بات تھی، اس کا کیا ہوا؟ کیا حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا؟ عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آئندہ سماعت پر اس سے متعلق رپورٹ پیش کرتا ہوں۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے لاپتا افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے

Most Popular