Sat Oct 24, 2026

پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکا میں اسلاموفوبیا کی شکایات میں 23 فیصد کمی، رپورٹ

نیویارک : امریکا میں اسلاموفوبیا سے متعلق شکایات میں 23 فیصد کمی آئی ہے مگر اسکولوں میں ایسی شکایات میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہری اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی امریکی تنظیم کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری حقوق سے متعلق واقعات کی شکایتوں میں 23 فیصد کمی آئی ہے مگر اسکولوں میں ایسی شکایات میں 63 فیـصد اضافہ ہوا ہے۔ ترک خبررساں ادارے انا دولو نے کیئر کے ریسرچ اینڈ ایڈووکیسی ہیڈ کورے سیلر کے حوالے سے بتایا ہے کہ تنظیم نے امریکی مسلمانوں کی انسانی حقوق کی شکایات کے اعدادو شمار 1995 سے اکھٹے کرنے شروع کیے تھے اور شکایات میں کمی آنے کیا یہ پہلا موقع ہے۔ کیری سیلر شکایتوں میں کمی آنے پر خوشی کا اظہارکیا مگر اسکولوں میں مسلمان بچوں کو ڈرائے دھمکائے جانے کے واقعات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کا میڈیا مسلمانوں کی بہت منفی تصویر پیش کرتا ہے اور امریکی معاشرہ مسلمانوں کو اب بھی اپنا حصہ نہیں سمجھتا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹمپ کے دور حکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلم مخالف سرگرمیوں کی شکایتوں میں کافی اضافہ ہو تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular