
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے دو حملوں میں انیس فوجی شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا ۔ حملے کے بعد فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں گیارہ فوجی مارے گئے اور بعض زخمی ہوئے جس میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ادھر وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ فوجی شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ جبکہ نو حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔


































