چینل کی لائسنس معطل اور مالک کو گرفتار کرنے کا حکم
بغداد (نیوز ڈیسک) مشتعل عراقیوں نے ایام عزا میں رقص کی ویڈیو چلانے پر دجلہ ٹیلیویڑن چینل کے دفتر کو جلادیا، دجلہ ٹی وی میں یوم عاشورکو عزاداری امام حسین علیہ السلام کی توہین کرتے ہوئے میوزک چلایا گیاجس کی وجہ سے متعدد ملازمین نے ٹی وی سے مزید تعاون کرنے سے انکار کردیا ،عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دجلہ ٹی وی اسلامی مزاحتمی گروہوں کے خلاف کافی عرصے سے کام کررہا ہے ، ٹی وی کے ذمہ داروں نے جان بوجھ کر یوم عاشورکے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی ،ادھر بغداد کی عدالت عالیہ نے چینل کی لائسنس معطل اور مالک جمال الکربولی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- یوم عاشور پر موسیقی، عراق میں چینل کو جلادیا گیا


































