کارروائی میں جارحین کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا
صنعا (نیوز ڈیسک)یمنی افواج نے شہر مارب کے شمال میں اہم فوجی مراکز اور علاقوں کو جارح اتحاد کے تسلط سے آزاد کرا لیا، جن علاقوں کو آزاد کرایا گیا ان میں الخسف، البرش، قرن منصور، اور الاقشع شامل ہیں، بھرپور حملے میں جارح اتحاد کے فوجی الکنایس فوجی کیمپ کی جانب پسپا ہوگئے جبکہ متعدد مارے گئے، یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے مارب کے صرواح اور کوفل علاقوں میں عرب اتحاد کی پیشقدمی کو روک دیا،کارروائی میں جارحین کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے 80 آلہ کار ہلاک اورزخمی ہوگئے، جارحین اوراس کے آلہ کاروں نے الجوف، مارب، عمران اور حجہ صوبوں پر درجنوں گولے داغے، حملوں میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں چار4 ہزار 428 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،جنرل یحییٰ کا کہنا تھا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی اتحاد یمن میں جنگ کو جاری رکھنے اور یمنی عوام کے مصائب و مشکلات کو مزید بڑھانے میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن: مارب کے شمال میں اہم فوجی مراکز آزاد
یمن: مارب کے شمال میں اہم فوجی مراکز آزاد
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































