
پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان آج بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا باضابطہ اعلان اور افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شہد کی پیداوار والا ملک بننے کے لیے تیار ہے۔ ملک کو اس سے کروڑوں ڈالرز کی آمدنی ہوگی۔ پاکستان کے دس لاکھ ایکڑ جنگلات میں سات اقسام کے شہد کی پیدوار ہوگی۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ملک بھر میں 12 ہزار میٹرک ٹن شہد کی پیدوار ہو گی۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 ہزار میٹرک ٹن شہد بلین ٹری سونامی شہد (برانڈ) کے نام سے ایکسپورٹ کرسکیں گے۔


































