Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

لاہور: محرم کے جلوسوں اور مجالس کی پورٹیبل کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرام الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور میں محرم کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ مزید موثر بنانے کیلئے پورٹیبل کیمروں کا بھی استعمال کرے گی۔ سیف سٹیز میں لاہور پولیس اور اتھارٹی کے افسران کے اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی خان نے کی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان نے کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ 600 سے زائد کیمرے جلوسوں اور مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کریں گے، سیف سٹیز اتھارٹی لاہور پولیس کیساتھ مل کر جلوس کے راستوں کا سروے کرے گی اور مختلف مقامات پر مذید 50 کیمرے لگائے گی۔
جلوس کے راستوں کی اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ سنٹر میں 3 شفٹوں میں 200 سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

مزید پڑھیے

Most Popular