خود مختاری کی حمایت کیلئے مہم کا آغاز کرنے بغدادآیا ہوں،عمانویل ماکروں
بغداد (نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں لبنان کے بعد عراق میں خلفشار کو ہوادینے اچانک بغداد پہنچ گئے، یہ ان کا عراق کا پہلا دورہ ہے،بظاہر دورے کا مقصد عراق کی خود مختاری کو یقینی بنانے میں اس کی مدد کرنا ہے جو اس وقت خود کو دو حلیفوں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے بیچ پا رہا ہے، چند گھنٹے کے قیام میں انہوں نے اہم ترین عہدیداروں سے ملاقات کی اور ایران سے دور رہنے پر زور دیا، انہو ں نے کہا کہ وہ عراق کی خود مختاری کی حمایت کے لیے مہم کا آغاز کرنے بغدادآئے ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- فرانسیسی وزیراعظم خلفشار پھیلانے عراق پہنچ گئے


































