سماجی کارکنوں کا قتل اور ردعمل میں پرتشدد احتجاج شروع کردیا گیا
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق میں ایران اور اس کے حامی مزاحمتی گروپوں کیخلاف نفرت کی فضا پیدا کرنے کیلئے سماجی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اس کے ردعمل میں ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی ہے، ناصریہ میں سماجی کارکنان کو نشانہ بنانے کے خلاف مظاہرین نے سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرے کی آڑ میں شرپسندوں نے بدر تنظیم اور حزب الدعوہ سمیت ایران کی حامی مزاحمتی تنظیموں کے دفاتر کوجلادیا، سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی تصاویر جلائیں،مظاہرین نے بصرہ کے گورنر کی رہائش گاہ پر پتھراو کیا اور متعدد مرکزی راستے بند کر دیے،فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق میں ایران کیخلاف نفرت کیلئے نیا ہتھکنڈا


































