پہلی برسی کی مناسب سے سرکاری تقریبات، صدر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
بغداد(نیوزڈیسک) عراق میں شہید سردار قاسم سلیمانی کی محبت کا اندازہ لگانا ہو تو عراقی پارلیمنٹ کے درو دیواراس کی گواہی دینے کیلئے کافی ہیں، شہید کی برسی کی مناسبت سے ایوان کے اندر، باہر، گیلریوں اور دیگر مقامات پر شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی تصاویر سج گئیں،عراق میں3 جنوری کو امریکی حملے میں شہید کئے گئے افراد کی پہلی برسی سرکاری سطح پرمنائی جارہی ہے اور مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری ہے ،اسی حوالے سے پارلیمنٹ کے زیراہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عراق کی سرکردہ سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت شریک ہوئی ، صدر مملکت، وزیراعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، مزاحمتی گروپوں کی قیادت، الفتح اتحاد کے سربراہ ھادی العامری اور دیگر رہنماﺅں کو بھی جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراقی پارلیمنٹ میں شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر سج گئیں


































