Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 145واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 145واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ قوم آج عقیدت و احترام سے ان کا یوم پیدائش منا رہی ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ قومی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ آج کے دن کا آغاز مملکت پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی عمر احمد بخاری نے مزار پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
بابائے قوم کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کی مختلف شخصیات کی جانب سے مزار قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہی نہیں بلکہ سرکاری و نجی سطح پر بھی یوم قائد کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہوں گی، جس میں ان کی سیاسی جدوجہد، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ان تقریبات کا مقصد نوجوانوں کو قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے نظریہ سے آگاہ کرنا ہوگا۔ آج ہونے والی تقاریب میں کووڈ 19 وبا کے باعث سماجی دوری، فیس ماسکس پہننے اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular