فخری زادہ کے قتل جیسی کارروائیاں ریاستی دہشت گردی ہیں،سابق سربراہ سی آئی اے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لئے ٹرمپ کو ورغلایا تھا اور ڈاکٹر فخری زادہ کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے جس کیلئے اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے،اسرائیلی اخبار ہارٹز سے انٹرویو میں جان برینن نے کہا کہ ایران کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل جیسی کارروائیاں ریاستی دہشت گردی ہیں کیونکہ اس طرح ایک حکومت، دوسری حکومتوں کو بھی اپنے مخالفین کے قتل کے لیے ترغیب دلاتی ہے، اسرائیل کے دفاعی امور کے ماہر آموس ہرئیل نے لکھا ہے کہ اس کارروائی کے بے حد تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور اس بات میں کسی کو بھی شک نہیں کرنا چاہیے کہ ایران انتقام لے کر رہے گا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کو سائنسدان کے قتل کی بھاری قیمت چکانی پڑیگی
اسرائیل کو سائنسدان کے قتل کی بھاری قیمت چکانی پڑیگی
-
Ilyas - دسمبر 9, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































