Sat Oct 24, 2026

امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

روزانہ کی خبریں

اتراکھنڈ کے ہندوتوا وزیراعلیٰ کا ایک ہزار مزارات گرانے کا اعلان

نئی دہلی: ہندوستان کے صوبے اتراکھنڈ کے ہندو توا وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے صوبے میں ایک ہزار سے زائد مزارات گرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یہ نیا اتراکھنڈ ہے۔ یہاں کی زمین پر قبضہ کرنا تو دور کی بات ہے ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ صوبے میں ایک ہزار سے زیادہ ایسی جگہیں ہیں جہاں ‌مزار بنائے گئے ہیں۔ لیکن ان کے نیچے کوئی باقیات نہیں ملی ہیں۔ انتظامیہ غیر قانونی طور پر قبضے والی زمین پر بنائے گئے مزاروں کو منہدم کر دے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن مزارات یا کسی اور چیز کے نام پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لینڈ جہاد کو پنپنے نہیں دیں گے۔ ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم کسی کو خوش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
لینڈ جہاد ہندوتوا عناصر کا سازشی نظریہ ہے جو جھوٹا الزام لگاتا ہے کہ مسلمان مذہبی ڈھانچے بنا کر یا ان پر اجتماعی نمازیں ادا کر کے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular