Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہولوگرافک سوفٹ ویئر


آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مراد مشین یا کمپیوٹر سے ایسا کام لینا جوں عام انسان کرتا ہو۔۔۔ دوسرے معنوں میں مشین یا کمپیوٹر میں انسانی دماغ کی طرز پر استعمال کرنا۔۔۔ جیسے روبوٹ اور دیگر آلات۔۔۔ وغیرہ
ہولو گرافک سے مراد ایسی طرز کے کمپیوٹر بیسڈ سافٹ ویئرز جن کی بدولت ایسی اشکال یا چیزیں بنانا جو کہ بالکل حقیقی لگیں لیکن حقیقت میں انکا وجود بالکل نہ ہو۔۔۔ صرف اور صرف آنکھوں کا دھوکہ ہو۔۔۔ بہت سارے ایسے 3D سافٹ ویئرز موجود ہیں جن کی بدولت ہالی وڈ فلموں میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے برین واشنگ کی جاتی۔۔۔
اس کے علاوہ مختلف Animated فلموں میں انکا استعمال ہوچکا ہے اور مزید ہو رہا ہے۔۔۔ جس سے ایک عام انسان کا اصلی اور نقلی میں یعنی جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا بہت مشکل ہے۔
 اگر 8th جنریشن وار فیئرز کو مدنظر رکھ کر بات کریں تو۔۔۔۔۔دور جدید میں سائنس و ٹیکنالوجی اتنی جدت اختیار کر چکے ہیں کہ یوں لگتا آنے والا وقت تھرڈ ورلڈ کنٹریز کیلئے بہت بھیانک ثابت ہوگا۔۔۔
 سائبر وار فیئرز
سائبر وار فیئرز کمپیوٹر بیسڈ وارفیئرز ہیں ، جس سے دنیا بھر میں چھپے ہیکرز دوسرے ممالک کی خفیہ معلومات تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائے گئے سافٹ وئیر استعمال کر کے رسائی حاصل کرتے ہیں اور اپنے دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔۔۔ اور وقت آنے پر اپنے دفاعی آلات کو مزید موثر انداز میں استعمال کرتے ہیں۔۔۔
آئے روز محب وطن پاکستانی انڈین ویب سائٹس کی بینڈ بجاتے نظر آتے ہیں اس کام کیلئے بہترین دماغ کی ضرورت ہوتی عام انسان کے بس کی بات نہیں۔۔۔۔
روبوٹ آرمی
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بروئے کار لاکر روبوٹک آرمی کو بنایا جا رہا ہے۔۔۔ پیارے پاکستانیوں اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کے روبوٹ انسان ایجاد کر چکا ہے اب اسی کو مزید ایڈوانس کرتے ہوئے ربوٹ کو ایک سولجر کی حثیت دی جا رہی ہے۔۔۔ جوکہ مستقبل قریب میں ربوٹ جنگوں میں حصہ لیتے دکھائی دے گا۔۔۔
آٹومیشن یا آٹومیٹک نظام
آٹومیشن کی بدولت آنے والے وقت میں بہت سارے افراد بے روزگار ہونے والے ہیں۔۔ اسکی وجہ یہ کہ جو کام پچاس آدمی کرتے ہیں وہی کام ایک مشین سر انجام دے گی۔۔۔
سینسرز Sensor
سینسر کی بدولت ٹیکنالوجی اس قدر جدت اختیار کر گئی ہے کہ اسکا استعمال ہر جگہ ہو رہا ہے۔۔۔
آپکے Eye Retina سے آپکا ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے۔۔۔ اگر Face Detection کی بات کریں تو مختلف موبائل فون اس ٹیکنالوجی کی بدولت چلتے ہیں۔۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے آپکے چہرے کی شناخت ہوتی ہے اور آپکو آپکے ہی موبائل ڈیٹا تک رسائی مل جاتی ہے۔۔۔ اگر میں یہاں بیان کروں کوئی ہولوگرافک سافٹ ویئر سے آپ کے چہرے جیسی شکل بنا کر ہیکنگ سافٹ وییر سے پاس ورڈ کی جگہ آپکا چہرے کی تصویر ڈال دی جائے تو کیا کوئی آپکے موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا یا نہیں۔۔۔ اسکا جواب آپ پر چھوڑا۔۔۔
فنگر پرنٹس ڈیٹکٹر
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بدولت بنکوں کا نظام فنگر پرنٹس کی بدولت محفوظ کیا جا رہا ہے۔۔۔ آپ ATM مشین پر اپنے فنگر پرنٹ سے پیسے نکلوا سکتے ہیں۔۔۔
موبائل لاک اور دیگر نادرا ریکارڈ فنگر پرنٹ کی بدولت محفوظ کیا جا رہا۔۔۔
آلات جاسوسی
جاسوسی کے لیے طرح طرح کے آلات آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائے جا رہے ہیں۔۔ جن میں چھوٹا سے چھوٹا مچھر اور تتلی کی طرز پر ڈرون بنائے جا رہے ہیں جس کی بدولت جاسوسی کی جا سکتی ہے۔۔۔
آن مینڈ UAV اور ڈرون ٹیکنالوجی
دشمن پر ہر طرح سے سبقت لے جانے کیلئے ڈرون طیاروں کا استعمال بڑھ گیا ہے اور اس سے ایئر پیٹرولنگ کا خرچہ بھی کم ہوگیا ہے۔۔۔ فضائی نگرانی پہلے سے زیادہ موثر ہو چکی ہے۔۔۔
سیٹلائٹ سسٹم
ایک اندازے کے مطابق جس ملک کے جتنے زیادہ سیٹلائٹ خلا میں موجود ہوں گے وہ اتنا ہی زیادہ طاقتور تصور کیا جائے گا۔۔۔ سیٹلائٹ نظام جدید مواصلاتی نظام کو موثر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرتا اور دشمن کی ہر طرح کی حرکت کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔
آخر میں ایک پشین گوئی جب دجال کا ظہور ہوگا تو دجال کی جنت دوزخ ہولو گرافک سافٹ ویئرز سے بنائی جائے گی جو کہ حقیقت میں جنت لگے گی لیکن صرف انسانی آنکھ کو دھوکہ دیا جائے گا۔۔۔ 3D یا اس بھی جدید 10D look دی جا سکے گی۔۔۔ مستقبل قریب میں سب کچھ ممکن ہے۔۔۔
پیارے پاکستانیوں اب یہ فیصلہ آپکا۔۔۔ کہ اپ لوگوں نے خود کو تماشبینی میں مشغول رکھنا ہے یا کچھ تحقیق کر کے خود بھی آن معاملات سے آگاہی حاصل کرنی اور دوسرے بھائیوں کو بھی آگاہ کرنا۔۔۔
باقی رہے نام اللہ کا۔۔۔
اس پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔۔۔
آخر میں نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ کی حدیث مبارکہ
 تشریح : دجال کا ہر طرح کی معلومات اور نظام پر کنٹرول ہوگا۔۔۔ یہی وجہ ہے جب دنیا کا سارا انتظام آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر منتقل ہوجائے گا تو کمپیوٹر کی مدد سے ہر چیز کو Hackکرنا آسان ہوگا۔۔۔ اس سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارک پوری ہوتی نظر آتی ہے۔۔۔
پیارے پاکستانیوں 8th جنریشن کے دور میں اسی دماغ کی Value ہوگی جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی سمجھ بوجھ رکھتا ہوگا۔۔ بہترین دماغ ہی اپنے ملک کا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے نہ کے تماشبین فطرت کے مالک۔۔۔

ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular