کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کی شیعہ تنظیموں نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور اداروں کے متعصبانہ رویے اور بلاجواز مقدمات کے اندراج پر احتجاج کیا ،عمائدین ملت نے کہاکہ علامہ سید رضا حیدر رضوی کے خلاف حالیہ ایف آئی آر سے ملت کے جذبات مجروح ہوئے جبکہ انہوں نے پوری گفتگو میں کسی شخصیت کا نام نہیں لیا پھر بھی ، ایف آئی آر درج ہونا جانبداری ہے لہذا اس سلسلے کو فوری روکا جائے، انتظامیہ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ افراد جو ایسی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے رابطہ کرتے ہیں ان کا ماضی گواہ ہے کہ وہ ہی شہرو ملک کے امن کو برباد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ،ان کے خطابات گواہ ہیں کہ توہین کا کلچر ان ہی افراد نے متعارف کروایا ہے ،ملاقات میں طے کیا گیا فرد یا مکتب کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا اور احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے عدالتی حکم پہ ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ملاقات میں جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین، پاسبانِ عزا، شیعہ ایکشن کمیٹی، تنظیمِ عزاداری، خیرالعمل ٹرسٹ، بوت?راب ٹرسٹ، آلِ محمد ٹرسٹ، حیدرکرار ٹرسٹ ارو دیگرکے عمائدین شامل تھے۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- کراچی انتظامیہ سے بلاجواز مقدمات کے اندراج پر احتجاج
کراچی انتظامیہ سے بلاجواز مقدمات کے اندراج پر احتجاج
-
Ilyas - جنوری 22, 2021
- قومی خبریں
- 2
- 0 minute read


































