Fri Oct 23, 2026

اسرائیلی فوجی چوکی پر فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی، 2 مزاحمت کار شہید اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک

روزانہ کی خبریں

نام نہاد سعودی عدالت نے ایک اور شیعہ نوجوان کو سزائے موت سنادی

ریاض :سعودی عرب کی نام نہاد خصوصی فوجداری عدالت نے ایک اور شیعہ نوجوان کو سزائے موت سنادی۔ ریاض میں قائم ٹربیونل نے محمد عبداللہ الفراج کو دہشت گردی کے سیل کی رکنیت،جج محمد الجیرانی پر قتل کرنے کی کوشش، سیکیورٹی فورسز اور ان کی گاڑیوں پر فائرنگ، حکومت مخالف نعرے، ٹائر جلانے اور سزا یافتہ مجرموں کو طبی امداد فراہم کرنے کے الزام عائد کئے گئے تھے۔ الفراج کو 28 فروری 2017 کو سادہ لباس اہلکاروں نے دمام شہر میں اس کے کام کی جگہ پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارکر گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا۔گرفتاری کے ایک ہفتے بعد تک اسے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعد ازاں سعودی حکام نے اسے قید تنہائی میں ڈال دیا اور 4 ماہ تک اس کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اسے مبینہ طور پر شدید تشدد اور بہنوں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دیکر اعتراف جرم پر مجبور کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular