Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

لاہور کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

لاہور: بھارت سے آنے والی سموگ زدہ ہواؤں کے باعث لاہور کی فضا مضر صحت ہونے لگی۔ آلودگی کے اعتبار سے صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 378 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 515 جبکہ ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 507 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گلے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ایئر کوالٹی انڈیکس کو چیک کریں، گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھا جائے، شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular