Mon Oct 12, 2026

سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ

روزانہ کی خبریں

عرب اسرائیل تعلقات ،فلسطینی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی

مراکش اور اسرائیل کے تعلقات پر تنقید اور تبصرہ کریں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر بھی کسی نوعیت کا مضمون یا پوسٹ بھیجیں ، فلسطینی انتظامیہ کا الفتح اور وزارت خارجہ کو حکم
فیصلہ سعودی عرب کی برہمی پرکیا گیا، محمود عباس عرب ممالک کی حمایت کھونانہیں چاہتے،مصر نے سعودی عرب اور فلسطینی انتظامیہ میں ثالثی شروع کردی ،رپورٹ
رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی انتظامیہ نے سعودی خوشنودی کیلئے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنیوالے عرب ممالک پر تنقید کرنے پر پابندی لگادی ،عرب جریدہ کی رپورٹ کے مطابق مراکش اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کے بعد فلسطینی وزارت خاجہ اور الفتح کے عہدیداروں کوایک مراسلے کے ذریعے حکم دیا گیا کہ وہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام پر کسی بھی قسم کی تنقید اور تبصرہ کرنے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر بھی کسی نوعیت کا مضمون یا پوسٹ نہ بھیجیں ،اس حکم نامہ کی وجہ سے الفتح تحریک نے مراکش اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے پر خاموشی اختیار کئے رکھی جبکہ فلسطین کی8دوسری تنظیموں نے معاہدہ کی شدید مذمت کی تھی، الفتح تحریک کے مرکزی کمیٹی کے رکن عباس زکی کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات پر سعودی عرب پر شدید تنقید کی گئی تھی ،جس پر سعودی حکام نے فلسطینی انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیل سے تعلقات کے باوجود عرب ممالک کی حمایت محروم نہیں ہونا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے ، ادھر مصر نے محمد بن سلمان اور فلسیطینی قیادت کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے لئے ثالثی شروع کردی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular