Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

تین کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کر لیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تین کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کر لیا، تیسرے کروڑ کا ہدف صرف 16دن میں مکمل ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ویکسین لگوانے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے تمام 6 دن ایک ریکارڈ تھے، اس دوران 50 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئیں۔ کل 9 لاکھ 34 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔
دوسری جانب ویکسی نیشن کے عمل کے باوجود ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 5ہزار 26نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 34ہزار 837ہو گئی۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے، 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1495 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular