
(1) اللۂ کے بہترین بندے — تحف العقول ، ص (469)
*امام رضا علیہ السلام سے بہترین بندوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا:
*وہ جب نیکی کرتے ہیں، خوش ہوجاتے ہیں،
*جب برا عمل کرتے ہیں، استغفار کرتے ہیں،
*جب ان کو کچھ عطا کیا جاتا ہے، شکر کرتے ہیں،
*جب بلا اور مصیبت سے دوچار ہوتے ہیں صبر کرتے ہیں
اور
*جب غضبناک ہوتے ہیں، درگذر کرتے ہیں
(2) عقل کامل کی خصلتیں
عقل کامل کے لئے دس خصلتیں ضروری ہیں — تحف العقول ، ص (467)
مسلمان شخص کی عقل کامل نہیں ہے مگر یہ کہ وہ دس خصلتوں کا مالک ہو:
*اس سے خیر و نیکی کی امید کی جاسکے،
*لوگ اس سے امن وامان میں ہوں،
*دوسروں کی مختصر نیکی کو بڑا سمجھے،
*اپنی خیر کثیر کو تھوڑا سمھجے،
*اس سے جتنی بھی حاجتیں مانگی جائیں وہ تھک نہ جائے،
*اپنی عمر میں طلب علم سے اکتا نہ جائے
*خدا کی راہ میں غربت اس کے نزدیک مالداری سے بہتر ہو، خدا کی راہ میں ذلت اس کے نزدیک خدا کے دشمن کے ہاں عزت پانے سے زیادہ پسندیدہ ہو،
*گم نامی کو شہرت سے زیادہ پسند کرتا ہو،
*اور پھر فرمایا: اور دسویں خصلت کیا ہے اور کیا ہے دسویں *خصلت؟ عرض کیا گیا:
*آپ فرمائیں وہ کیا ہے؟
*فرمایا: جس کسی کو بھی دیکھے کہہ دے کہ وہ مجھ سے زیادہ بہتر اور زيادہ پرہیزگار ہے۔
(3) افضل ترین
تحف العقول ، ص (469–
ایمان اسلام سے ایک درجہ افضل ہے اور تقوی ایمان سے ایک درجہ بالاتر ہے اور فرزند آدم کو یقین سے افضل کوئی چیز عطا نہیں ہوئی۔
(4) افضل عمل — بحار الانوار ، ج 78، ص (347)۔
اللہ عزوجل کے نزدیک فرائض کی انجام دہی کے بعد کوئی بھی عمل مؤمن کے دل میں خوشی داخل کرنے سے افضل نہیں
(5) اھمیت مومن — اصول کافی ، ج 3 ، ص (268)
جو شخص کسی مؤمن کا مسئلہ حل کرے اور اداسی کو اس سے دور کردے خداوند متعال روز قیامت غم و اندوہ کو اس کے قلب سے دور کردیتا ہے


































