
نئی دہلی: ہندوستان کے صوبے اتراکھنڈ کے ہندو توا وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے صوبے میں ایک ہزار سے زائد مزارات گرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یہ نیا اتراکھنڈ ہے۔ یہاں کی زمین پر قبضہ کرنا تو دور کی بات ہے ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ صوبے میں ایک ہزار سے زیادہ ایسی جگہیں ہیں جہاں مزار بنائے گئے ہیں۔ لیکن ان کے نیچے کوئی باقیات نہیں ملی ہیں۔ انتظامیہ غیر قانونی طور پر قبضے والی زمین پر بنائے گئے مزاروں کو منہدم کر دے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن مزارات یا کسی اور چیز کے نام پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لینڈ جہاد کو پنپنے نہیں دیں گے۔ ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم کسی کو خوش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
لینڈ جہاد ہندوتوا عناصر کا سازشی نظریہ ہے جو جھوٹا الزام لگاتا ہے کہ مسلمان مذہبی ڈھانچے بنا کر یا ان پر اجتماعی نمازیں ادا کر کے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔


































