
ماسکو: روس نے ایک بار پھر یوکرین پر میزائلوں کی بارش کردی۔ درجنوں میزائل داغے گئے۔یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے میدان جنگ میں یوکرین کی پیشرفت کے بعد تین درجن میزائل داغے اور ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا۔ میزائلوں کی وجہ سے سائرن بج اٹھے۔ یوکرینی فضائیہ نے 16 کو مار گرایا۔روسی فوج نے ڈونیٹسک میں وسیع محاذ پر پیشرفت شروع کردی ہے روس مشرقی مضافات سے آگے بڑھتے ہوئے باخموت پر قبضہ کی کوشش کررہا ہے ۔روس کے ویگنرگروپ کے سربراہ نے پیش گوئی کی ہے کہ طویل عرصے سے محصور باخموت کا ایک دو ماہ میں سقوط ہوجائے گا۔


































