Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی: شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے گزشتہ جمعہ سے دھرنا جاری

جبری گمشدہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف شدید گرم موسم کے باوجود گزشتہ جمعہ سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی دھرنا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی، جعفریہ الائنس کے رہنماء ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ نقی نقوی، آغا علی سجاد عابدی، علامہ نقی نقوی، مولانا سجاد مہدوی، مولانا ملک غلام عباس، مولانا ہادی ولایتی، رضی حیدر رضوی، زین رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری سمیت علمائے کرام، ذاکرین عظام، نوحہ و منقبت خواں حضرات، اسیران ملت جعفریہ کے اہل خانہ، معصوم بچوں، شیعہ تنظیموں کے عہدیداران اور شیعیان حیدر کرار (ع) ہزاروں کی تعداد میں ملی بیداری کے ساتھ احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں۔ اپنے خطابات میں رہنماؤں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دس کے مطابق اگر ریاست میں موجود کسی شخص کو گرفتار کیا جائے تو 24 گھنٹوں میں عدالتوں میں پیش کیا جائے، مگر افسوس کے ساتھ کئی سالوں سے ہماری یہ آئینی تحریک چل رہی ہے، ہماری مائیں بہنیں روڈوں پر آکر بیٹھتی ہیں، مگر افسوس کے ساتھ ملکی وزیر اعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان ہماری باتوں پر کان نہیں دہرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular