Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی: شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا ماہ رمضان میں بھی جاری

شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کیمٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا مرکزی احتجاجی دھرنا مزار قائد(رح) پر اب بھی جاری ہے۔ شرکائے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ دورے جاری ہیں۔ شرکاء دھرنا سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور ہزارہ برادری کے نامور عالم دین علامہ سید ہاشم علی الموسوی کوئٹہ سے کراچی تشریف لائے اور شرکاء دھرنا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین آپ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ کے ہزارہ کمیونٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کراچی کے عوام ان کی حمایت اور مدد میں صف اول میں نطر آئے، آج لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے دیئے جانے والے اس دھرنے کی مومنین کوئٹہ بھرپور حمایت کرتے ہیں، حکومت سے مسنگ پرسنز کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اگر مستقل دھرنوں کی کال دی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کی اہم شاہراوں پر منظم احتجاج کریں گے۔
شرکاء دھرنا سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان المبارک میں بھی احتجاج جاری رہے گا، ماہ صیام کے بابرکت ماہ میں عبادات دعا و مناجات اور درس قرآن کے روزانہ پروگرامات منعقد کئے جائیں گے، اس حوالے سے بعد از نماز مغربین مختلف علمائے کرام درس قرآن دیں گے، 16 اپریل کو جبری لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے محفل مشاعرہ کرایا جائے گا، جس میں عالمی شہرت یافتہ شعرائے کرام جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے اپنا کلام پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد کے سامنے جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ سخت گرمی کے عالم میں دن و رات اپنے پیاروں کے انتظار میں اس احتجاجی دھرنے موجود ہیں، دھرنے میں شامل کئی سالوں سے جبری لاپتہ افراد کے چند اہل خانہ اپنے پیاروں کے انتظار میں مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں، گذشتہ بارہ روز میں شرکاء کی جانب سے درخت کے ایک پتے کو نقصان تک نہیں پہنچا، ہم شکر گزار ہیں ان تمام ملی جماعتوں کے، جو روزانہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں آتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular