
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں 18 افراد جانبحق اور 57 زخمی ہوگئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ خودکش حملہ تعلیمی مرکز کے قریب ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابل کے مغربی ضلع میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو تربیت دینے اور کورسز کرانے والے تعلیمی سینٹر کے قریب حملہ سہ پہر کے وقت ہوا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائین نے بیان میں کہا کہ خودکش بمبار تعلیمی سینٹر میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر کے گارڈز کی جانب سے شناخت کیے جانے کے بعد خودکش بمبار نے باہر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 18 افراد جانبحق اور 57 زخمی ہوئے۔
پاکستان اور ایران کی جانب سے حملے کی شدید مذمت اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔


































